لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ یمنہ زیدی سوشل میڈیا پر نمرہ علی کی وائرل وڈیو کی مداح ہو گئیں۔ان دنوں ایک لڑکی نمرہ علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بہت صاف گوئی سے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے ‘‘ میں ماہ جبین کے کردار سے مشابہت رکھتی ہے ۔ جس پر یمنی زیدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی کی صاف گوئی پر اس کی تعریف کی۔