مکرمی! اے پی سی میں اگر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف رابطہ عوام مہم کے ذریعے عوام کومتحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تویہ فیصلہ ایک بھرپوراورمنظم حکومت مخالف تحریک پرمنتج ہوسکتا ہے جس پرحکومتی اکابرین کو بہرصورت فکرمندہونا چاہئے-چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد لاکرانہیں منصب سے ہٹانے کا فیصلہ درحقیقت سینٹ میں چیئرمین سینٹ کی تبدیلی ایوان بالا میں عملاً حکومت کی ناکامی ہی سے تعبیرکی جائے گی۔ تحریک انصاف کے اندر بھی بے چینی موجود ہے،جس کا اظہار بھی ہوتا رہتا ہے تاہم پارلیمنٹ کا جو بھی کردار موجود ہے اس سے فائدہ اٹھا کر اس کی مضبوطی کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔اسمبلی سے استعفے دینے کی صورت میں اگرچہ ایک بڑا بحران پیدا ہو جاتا، جس کا حل شاید حکومت کے پاس بھی نہ ہو،لیکن اپوزیشن بھی اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے گریزاں رہی۔بہرحال جو بھی فیصلے کئے گئے ہیں اْن پر سنجیدگی سے عمل کیا گیا تو سیاسی سمت بڑی حد تک درست کی جا سکتی ہے۔(اظفرصدیقی،لاہور )