مکرمی !تعلیم کا مقصد رٹہ لگانا نہیں بلکہ دماغوں کو تیز کرنا ہے۔ جبکہ پاکستان میں اسکے بالکل برعکس نظام نافذ ہے ۔یہاں معیار سے زیادہ اعدادوشمار کی اہمیت ہے- تعلیم وتربیت کسی بھی قوم کی کامیابی وکامرانی کا مرکز ہوتی ہے لیکن افسوس اسے ہم نے اپنی اولین ترجیحات میں شامل نہیں کیا بلکہ بجٹ کا بچا کچا حصہ تعلیم کے لیے مختص کیا اور اسے ایسے لوگوں کے حوالے کر رکھا ہے جو خود بنیادی تعلیم سے ناواقف ہیں۔ ہماری درسی کتابیں آثار قدیمہ کا نمونہ پیش کرتی ہیں خاص کر انگریزی اور سائنس کی کتابیں تو سالوں پرانی ہیں۔ جن میں جلد تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ۔ آپ کے اخبار کے توسط سے میں حکام بالا کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہوں اور ان سے گزارش کرتی ہوں خدارا ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کیجیے ہم پہلے ہی اپنی نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگا چکے ہیں- اب بس! (ثوبیہ وسیم جامعہ کراچی )