مکرمی !وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان اگر ملکی خزانے کی لوٹی ہوئی دولت میں سے آدھی بھی واپس کر دیں تو ڈالر نیچے آ جائے گا اور روپیہ اوپر چلا جائے گا اس میں کوئی شک نہیں کہ جن جن لوگوں نے ملکی خزانہ لوٹا ہے اگر ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے تو ملک سے معاشی بحرا ن ختم ہو سکتاہے وزیر اعظم عمران خان معاشی بحران کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں وزیر اعظم کی ٹیم حفیظ شیخ وزیر خزانہ وفاقی وزیر حماد اظہر ،شبر زیدی ،چیئر مین ایف بی آر نے عمران خان کی قیادت میں ایمنیسٹی سکیم کو کامیاب کروا کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔حکومت معاشی بحران سے نبٹنے کے لیے مختلف پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے ایمنیسٹی سکیم بھی انہی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کی مدت حکومت کے اعلان کے مطابق گزشتہ3جولائی کو ختم ہو گئی ہے ۔ایک جانب حکومت نے ٹیکس وصولیوں کے لیے ایمنیسٹی سکیم دی تو دوسری جانب وہ پٹرول ،بجلی ،گیس سمیت دیگر یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافہ کر رہی ہے جن کے منفی اثرات روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ (میاں مجتبیٰ نصیر قریشی)