مکرمی !!گزشتہ دنوں ساہیوال میںضلعی سرکاری ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں لگے ائر کنڈیشنرخراب ہونے سے 10کے لگ بھگ بچوں کی اموات ہو گئی تھی۔ ایک دو دن کیلئے میڈیا پر "شور شرابا" ہوا اور بات ختم۔ ساہیوال کے ماتھے پر ماضی میں ایک پولیس گردی کا واقعہ بھی کلنک کے ٹیکہ کی طرح "دمک"رہا ہے۔ غریب آدمی کا اس ملک میں رکھا ہی کیا ہے ؟ ساہیوال کے بچوں کی ہلاکت کیلئے تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی کے افسران لاہور سے ساہیوال جن گاڑیوں میں گئے ہونگے ، وہ بھی ٹھنڈی ٹھار ہوں گی اور انکوائری بھی رات گئی بات گئی والی مثال بن چکی ہو گی۔افسوس!یہ ہے نیا پاکستان ؟ عوام سے کس منہ سے قربانی مانگی جا رہی ہے؟ (عبدالعلیم قمر،قصور)