اپنی جلد کی رنگت کے مطابق درست برونز رنگ کا انتخاب کریں۔ یہ گہرے براؤن دو رنگ ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کی رنگت سے گہرے ہوتے ہیں اور کوشش کریں کہ شیمر کی بجائے میٹ برونز لیں۔

پہلی دفعہ لگانے کیلئے اپنے ہونٹوں کو مچھلی کی طرح بنائیں تاکہ آپ کو اپنے گال پر ٹھیک جگہ کا اندازہ ہو سکے جہاں برونز لگانا ہے۔ جب آپ ہونٹوں کو مچھلی کی طرح بنائیں گے تو آپ کے گال اندر کی طرف چلے جایئں گے یہی وہ مقام ہے جہاں آپ نے گہری ہوئی جگہ پر برونز کو لگانا ہے یہاں تک کہ وہ آپ کے کان کے پاس بالوں کی لائن تک پہنچ جائے۔ شروع میں بہت کم اور ہلکا شیڈ لگائے اور پھر اِس میں آہستہ آہستہ اضافہ کرتے جائیں۔ اِس سے آپ کا صاف اور پْرکشش میک اپ ہو گا۔

گول برش سے گال کے درمیان میں اْبھرے ہوئے حصے پر بلش آن لگائیں۔

جب آپ مطلوبہ جگہ پر بلش لگا لیں تو بلش برش کی مدد سے بلش آن اور برونز کو آپس میں بلینڈ کریں۔ بلینڈنگ کیلئے برش کو گولائی میں چلائیں۔ یہ نکتہ بہت اہم ہیں تاکہ آپ کے چہرے پر بلش اور برونز الگ الگ نظر نہ آئے۔

گال کی ہڈی کو نمایاں کرنا

چہرے کو پْرکشش بنانے کیلئے اب گال کی ہڈی کو نمایاں کرناہے۔ اِس کیلئے ہائی لائٹر کو براہِ راست گال کی ہڈی پر لگائیں۔ گال کی ہڈی بروونی گال کے اونچے کنارے پر واقع ہوتی ہے۔ کنٹورنگ سے آپ کے گال نمایاں ہوں گے جس سے آپ کا میک اپ بہت عمدہ لگے گا۔

ناک کو کنٹور کرنا

ناک کے دونوں اطراف میں برونز لگا کے چھوٹے گول برش کی مدد سے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ اب ناک کے اوپر والے حصے پر جو پیشانی سے ملتا ہے اْس پر ہائی لائٹر لگائیں اور پھر پورے ناک پر بڑے گول برش کی مدد سے بلینڈنگ کریں۔

اب ایک پاؤڈر برش سے اپنے چہرے پر آہستہ آہستہ صفائی کریں تاکہ جو زائد پاؤڈر ہو وہ صاف ہو جائے۔اب فیس کنٹورنگ مکمل ہو گئی ہے چناچہ آپ اپنا باقی میک اپ مکمل کریں جیسے کہ آئی میک اپ اور لپ اسٹک وغیرہ لگانا۔