تمام کپڑے یا کوئی بھی چیز جو کھٹمل کی زد میں آچکی ہو جیسے بستر کی چادر، کمبل یا دیگر، انہیں گرم پانی سے اچھی طرح دھو دیں۔ کھٹمل بہت زیادہ گرم پانی میں زندہ نہیں رہ پاتے اور انہیں ختم کرنے کا یہ آسان ترین طریقہ ہے۔

تمام متاثرہ جگہوں کو دھو ڈالیں

کپڑے یا چادریں دھونے کے بعد متاثرہ جگہوں اور چیزوں کو اچھی طرح صاف کریں۔ کمروں کی صفائی ہی کھٹملوں سے نجات دلانے کا واحد ذریعہ ہے۔

دھویں کے ذریعے کھٹملوں سے نجات

اگرچہ گرم پانی سے دھلائی کپڑوں یا چادروں کو کھٹملوں سے پاک کردیتی ہے مگر آپ میٹریس میں ان کے انڈوں کا خاتمہ نہیں کرپاتے اور وہ ایک بار پھر اپنی آبادی بڑھا کر زندگی اجیرن کردیتے ہیں۔ تو اپنے میٹریس کو گرم دھویں میں کچھ دیر رکھیں تو کھٹملوں کے انڈوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ٹی ٹری آئل فائدہ مند

ٹی ٹری آئل کھٹملوں کو بستر سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز مہک ہوتی ہے، تو آپ اس آئل کا چھڑکا? اپنے بستر کے ارگرد اور کسی بھی متاثرہ حصے میں کرکے کھٹملوں کو خود پر حملے سے روک سکتے ہیں۔

لیونڈر آئل بھی بہترین

لیونڈر آئل کھٹملوں سے نجات دلانے کا قدرتی اور انتہائی موثر ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔ اپنے بستر اور فرش وغیرہ پر اس تیل کو رگڑنے سے آپ کھٹملوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

پودینہ

پودینہ بھی ایسی چیز ہے جو کھٹملوں کو پسند نہیں اور اس کے پتوں کو پیس کر متاثرہ جگہوں پر ڈال دیا جائے تو وہاں سے کھٹمل غائب ہوجاتے ہیں، اسکے خشک پتے اپنے میٹریس کے درمیان اور کپڑوں کے پاس رکھنے سے بھی کھٹملوں سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔