ر یاض ( 92 نیوزرپورٹ) سعودی عرب نے 10 لاکھ سے زائد مسلمان زائرین سے اپیل کی ہے کہ کرونا وبا سے پیدا حالات میں وہ رواں برس حج کرنے کے ارادے کو فی الحال مؤخر کر دیں، حج کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ آئندہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا، سعودی وزیر حج نے مسلم ممالک کو عمرہ اور حج معاہدے کرنے سے منع کر دیا،سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن بنتین نے صحن کعبہ میں سعودی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے کہا کورونا وائرس سے دنیا بھر بچاؤ ممکن بنا رہی ہے ، اس حوالے سے مسلمان ممالک کو چاہئے کہ وہ عمرہ اور حج معاہدے نہ کریں ، اسلام ہمیں انسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے ،انہوں نے مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ کورونا سے بچنے کے اقدامات کریں،سعودی حکومت کو رونا سے نمٹنے کیلئے تیارہے ،عمرہ زائرین کو انکی رقوم واپس کی جائیں گی ، سعودی وزیرحج نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ جب تک حالات کنٹرول میں نہیں آتے تب تک عمرہ اور حج کے معاہدے نہ کریں، حالات نارمل ہوتے ہی دنیا بھرکوحج پالیسی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔