اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید52افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد12488ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 1272نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد567261ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد24176ہو گئی،1666مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل530597صحتیاب ہو چکے ۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن(ر) عثمان کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرگجرات کے مزید 2علاقوں عقبی گلی جامعہ مسجد سوہال گورسیاں اورایڈن سٹریٹ رحمان شہید روڈ میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ صوبہ میں مزید4کورونامریض جاں بحق ہوگئے جبکہ361نئے کیسزمیں سے 210کراچی سے سامنے آئے ہیں۔ادھرتحصیل ڈڈیال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بوائز ڈگری کالج کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید6افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ187نئے مریض سامنے آگئے ۔بلوچستان میں کورونا کے 9نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔دنیا بھرمیں ہلاکتیں24لاکھ46ہزارسے زائد ہو گئیں، 8 کروڑ 53 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 64 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔