ممبئی ،لاہور( 92 نیوزر پورٹ،سپورٹس رپورٹر، آن لائن) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے ۔59 سالہ ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ سکور 216 رنز تھا جب کہ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 11 سنچریاں اور 46 ففٹیز سکور کیں۔ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور تھے اور ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ۔30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا ۔ دریں اثنا پاکستان میں ان کے فین بھی افسردہ ہیں ۔ادھردوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی ڈین جونز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستانی کرکٹرز اظہر محمود،مصباح الحق،ثنا میر ، شعیب اختر ،شاداب خان، عماد وسیم،محمد حفیظ ، رومان رئیس ، وہاب ریاض، سرفراز احمد،رمیض راجہ ، باسط علی نے بھی ڈین جونز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈین جونز