مکرمی !صوبہ سندھ کا چوتھا بڑا تاریخی ڈویژن میرپورخاص جس کی حالیہ مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد آبادی ہے۔ دوسری جانب اس کے برعکس نوابشاہ، خیرپور،گمبٹ اور دیگر شہر جو آبادی کے لحاظ سے میرپورخاص سے چھوٹے شہر ہیں مگر وہاں میڈیکل کالج اور ہائر ا یجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا ہونا میرپورخاص کے طلبہ طالبات کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور امتیازی رویہ برتنے کے زمرے میں آتا ہے۔ میرپورخاص میں موجود نجی کالجز کی زیادہ فیس کی وجہ سے وہاں تعلیم حاصل کرنا غریب طلبہ و طالبات کے بس کی بات نہیں، میرپورخاص ڈویژن کے سولہ لاکھ احساس محرومی میں مبتلا طلباء و طالبات وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ میرپورخاص میں فوری طور پر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان اور اس پر فوری عمل کر کے میرپورخاص کے طلبہ و طالبات میں پیدا ہونے والے احساس محرومی کا ازالہ کیا جا ئے۔ (محمد ناصر اقبال)