سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 631حادثے سے بچ گئی۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔دروازہ کھلنے پر مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی تاہم کپتان نے بحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔انجینئرز نے مرمت کے بعد جہاز کو فٹ قرار دے دیاجس پر جہاز کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔ترجمان پی ا ٓئی اے عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ ابتدائی تجزئیے کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے ہینڈل کے ساتھ سیٹ سے اٹھتے وقت مسافر نے سہارے کے طور پر ہینڈل پر ہاتھ رکھا ،کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور طیارہ بھی محفوظ ہے ۔ ایمرجنسی دروازہ