پیانگ یانگ(نیٹ نیوز) شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں کوئی ایک بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔٭دلی(صباح نیوز)ایشیائی ملک مشرقی تیمور کے دارالحکومت دلی میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں اخباری صنعت بحران کا شکار ہوگئی۔میڈیا تنظیموں نے مدد کیلئے ٹرمپ کوخط لکھ دیا۔٭ واشنگٹن( آن لائن )خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ اس کے آرٹیمس پروگرام میں12ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائیں۔ ٭بیروت(این این آئی)سعودی عرب میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض اسرائیل کی ایک فوجی داری عدالت نے سرکردہ فلسطینی ر ہنما الشیخ عمر البرغوثی کو انتظامی قید کی سزا سنا دی ۔٭نیویارک( آن لائن )موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر اقوام متحدہ کی کوپ 26 سمٹ ملتوی کر دی گئی ہے ۔٭سیئول(آن لائن) جنوبی کوریا اور امریکی جوہری مذاکراتی نمائندوں نے ٹیلیفونک بات چیت کر کے جزیرہ نما کوریا کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔