مکرمی!مہنگائی نے اس بات کو ناممکن بنا دیا ہے کہ کبھی غریب کے دن بھی اچھے آئیں گے۔ نئی حکومت کے دور میں غریبوں کے ساتھ ڈبل زیادتی ہو رہی ہے۔ کچھ تو حکومت نے مہنگائی کی ہے اور کچھ دکانداروں نے خودہی نئی حکومت کا کہہ کر کر قیمتوں میں اضافہ کر لیا ہے۔ انتخابات سے پہلے یہی پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ہم پٹرول 50 روپے لٹر کر دیں گے بجلی کی قیمت کم کریں گے، آٹا سستا کریں گے لیکن ان کی حکومت آتے ہی مسلسل بجلی، پٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت ملک کی معیشت درست کرتے کرتے غریبوں کو دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے، انہیں روز کی ہانڈی روٹی کی فکر کھائے جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف بجلی بلوں میں بے حساب ٹیکس لگا کر غریبوں کا بھرکس نکالا جا رہا ہے۔ خدارا غریبوں پر رحم کریں اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کو ان کی دسترس میں رکھیں۔ اپنے ووٹ بنک کو اس طرح خوار نہ کریں۔ (ثنا طارق ۔لاہور)