مکرمی ! انسانیت کی تعمیر و علمی ارتقاء میں اساتذہ کا بنیادی کردار ہے ، اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور نوجوانوں کی سیرت کو سنوارنے، انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی کردار سازی میں اہم ترین فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں۔ اساتذہ نے اپنے علم کے ذریعے عقل کو علم سے روشن کرنے کا ہنر سکھایا، اور اپنی انتھک محنت سے نوجوانوں کو محقق، ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان، سیاستدان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارہائے منصبی پر فائز کرتے چلے آئے ہیں۔اساتذہ انسان کو ربّ رحمن سے آشنا کرتے ، دنیا میں انسانیت سے محبت، امن،اور اخوت کا پرچار کرتے، اور جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم اور علم کی قندیلوں سے قندیلیں روشن ومنور کرتے چلے آئے ہیں۔ (رانا اعجاز حسین چوہان )