مکرمی! امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد یہ دیکھنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کہ مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلتا اور اسرائیل ، امریکہ اور بھارت کی شیطانی مثلث کے مذموم منصوبے کے مطابق نئی ریاستیں وجود میں آتی ہیں یا پھر پوری دنیا کا نقشہ تبدیل ہوتا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے کسی کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا دو ٹوک اعلان قابل تحسین اورجراتمندانہ ہے تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دیگر ممالک سے رابطوں سے لگتا یہی ہے کہ مشرف دورسے ملتا جلتا پیغام اب کی بار بھی انکل سام کی طرف سے شاید دیاجاچکاہے، جو ہوسو ہو یہ کہے بغیر چارہ نہیں کہ اسرائیلی چال کامیاب اور سعودی عرب کے دانا چگ لینے کی صورت میں چودہ سو سالہ تاریخ میں پہلی مسلم ورلڈ وار چھڑ جانا امت مسلمہ کی یقینی تباہی پر منتج ہوگی اورپاکستان کیلئے نہ پائے ماندن نہ جائے رفتن کے حالات یوں بن سکتے ہیں کہ ملک کے اندر مسلکی تقسیم کے خطرناک صورت اختیار کرنے اور’’برادرملک‘‘ کی بلیک میلنگ سے بچاؤ کی راہ نکالنا سب سے بڑا چیلنج بن سکتا ہے ۔ (جاوید ذوالفقار۔ فیصل آباد)