مکرمی !نئے پاکستان جس میں ہر روز لوگوں کی قسمت تبدیل ھوتی ہے۔ نئے پاکستان میں وزیر سے لیکر سفیر تک اور عوام سے لیکر غلام تک کسی کو نہیں پتہ کہ اگلے روز انکی قسمت کے بارے میں کیا فیصلہ ہو گا۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 39 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ حکمران طبقہ کی پالیسیوں سے تو یہی لگتا ھے کہ اسکو اوپرتک لے کر جانا ہے۔ کیوں کہ ابھی انکی ایک بھی پالیسی درست ثابت ھوتی نظر نہیں آتی۔ کامیاب جوان کو ناکام جوان بنانے میں اس نئے پاکستان کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ غریب کے بچے کو تو آج بھی روٹی صاف پانی اچھی تعلیم صحت نہیں مل رہی۔ وزیراعظم صاحب نے کہا تھا کہ جب ہم کرپٹ ٹولے پہ ہاتھ ڈالیں گے تو یہ سڑکوں پہ آنے کی دھمکیاں دیں گے مگر آپ نے گھبرا نا نہیں،مگر اب تو عوام کا برا حال ہے۔سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہی لگتا ہے کہ وزیراعظم صاحب ایک تقریر کر دیتے ہیں اور پھرپوری کیبنٹ اس کی تشریح میں ایک مہینہ گزار دیتی ہے۔ نئے پاکستان میں حکومت ہر چیز نئے طریقے سے متعارف کرا رہی ہے جیسے کہ نوکریاں دینی نہیں بلکہ واپس لینی ہیں۔ جتنا کردار اس حکومت کو بنانے میں یوتھ نے ادا کیا اس سے دگنا کردار اس حکومت نے اسی یوتھ کو بیروزگار کرنے میں کیا۔ (عاصم زبیر،اسلام آباد)