بیجنگ، نیویارک، روم (92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک،اے ایف پی، نیوزایجنسیاں) دنیا بھر میں کروناوائر س سے ہلاکتیں 23ہزار سے تجاوز کر گئیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2317 افراد ہلاک جبکہ49,362 نئے کیس سامنے آگئے ۔ متاثرہ ممالک کی تعداد 198ہو گئی جہاں متاثرین کی تعداد520,330 ہو گئی جن میں سے 123,321 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ19,243کی حالت تشویشناک ہے ۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد23,593ہو گئی۔اٹلی 712 ، سپین 498 ،فرانس 365،ایران 157،امریکہ 116 ، برطانیہ 115، نیدرلینڈز 78، بلجیم42،سوئٹزر لینڈ38، جرمنی33،انڈونیشیا 20، آسٹریا18، پرتگال17،برطانیہ 12، سویڈن 9،ڈنمارک ،عراق ،فلپائن7،7، چین6، جنوبی کوریا،رومانیہ ، ایکواڈور5،5،بھارت،یونان، برازیل،الجیریا،مراکو4، 4، اسرائیل ، سربیا،ملائشیا3،3،جاپان، فن لینڈ،انڈورا،آسٹریلیا2،2،سعودی عرب،لکسمبرگ،چلی،سلوینیا، کروشیا،میکسیکو،آرمینیا،تیونس، البانیہ،آدزبائیجان،قازقستان، ہنڈوراس،کینیا میں ایک ایک ہلاک ہوگئے ۔امریکہ10,871،سپین6,682،جرمنی 6,323،اٹلی6,203،فرانس3,922،ایران2,389،برطانیہ2,129، بلجیم1,298،آسٹریا1,228،نیدرلینڈز1,019،سوئٹزرلینڈ815 ،پرتگال549 ،کینیڈا488،سویڈن314 ، ناروے 232، اسرائیل 297، ملائشیا 235،جنوبی افریقہ 218،تیونس 200،روس182،ایکواڈور171، چلی164،ڈنمارک153 ،ایسیٹونیا 134، آسٹریلیا130،رومانیہ123، سعودی عرب، پولینڈ 112،112، تھائی لینڈ111،انڈونیشیا103،پیرو100،بھارت میں مزید65مریض سامنے آگئے ۔ فلپائن میں کرونا وائرس کی وجہ سے 9ڈاکٹر ہلاک ہو چکے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی ۔ 65 سالہ اشرف حیدر پورہ کا رہائشی تھا ۔انٹارکٹیکاواحد براعظم ہے جو کرونا وائرس سے ابتک محفوظ ہے ۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ملائیشیا میں شاہی خاندان کے سات ملازمین میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان اور ان کی اہلیہ نے ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا۔پوپ فرانسس کے قریب رہنے والا پادری کرونا کا شکارہو گیا ویٹی کن سٹی میں کم سے کم 10 پادری اور اعلیٰ عہدیداروں میں کرونا کی تشخیص ہوچکی ۔لندن میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے اعلان کے مطابق اس کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ کیاگیا ۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے متاثرہ شخص امریکی میرینز کے شعبے میں کام کرتا ہے ۔ وہ آخری مرتبہ 13 مارچ کو ڈیوٹی پر آیا تھا۔ پنٹاگون نے دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کو دو ماہ کیلئے منجمد کر دیا ۔ فیصلے کا اطلاق بیرون ملک تعینات امریکی مسلح افواج کے تقریبا 9 لاکھ اہلکاروں پر ہو گا۔ اس فیصلے کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اثر انداز ہونے کی کوئی توقع نہیں ۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق 227 حاضر سروس اہلکار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران وائرس کے سبب ایک کنٹریکٹر بھی ہلاک ہو گیا۔امریکی سینٹ نے کرونا سے ہونیوالے معاشی نقصان کے ازالے کیلئے 2 کھرب ڈالر کے پیکج کی منظوری دیدی۔ فرانس نے عراق میں موجود 200 فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی حکومت نے لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کیلئے 22.6ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔افغان صدر اشرف غنی نے 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا حکم دیدیا۔روس نے بیرون ملک پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بولیویا نے بارڈرز سیل کر دئیے جبکہ چلی نے لاک ڈاؤن کر دیا۔ غزہ میں تمام مساجد دو ہفتے کیلئے بند کردی گئیں۔ایران میں تیل کے ذریعے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا دعوی کرنے والی مذہبی شخصیت مرتضی کوہنسال کے فرار ہو جانے پر ملکی حلقوں اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔امریکہ میں مسلمان فلاحی اداروں نے کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں تک محدود افراد کو ان کی ضرورت کی اشیاء ان کے گھروں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امریکہ میں بیک وقت 3قابلِ ذکر کلینیکل تجربات شروع کیے جا رہے ہیں۔ امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے ملیریا کی دوا ہائیڈروآکسی کلوروکوئن اور اینٹی بائوٹک دوا زیتھروماذکو ملا کر تجربات کی منظوری دیدی ۔کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کے پلازما اینٹی باڈیز کو سخت بیمار مریضوں میں استعمال کرنے کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے ۔ ایف ڈی اے نے بڑی عمر کے مریضوں کیلئے کینسر کی ایک دوا کے فیز تھری کلینیکل تجربے کی منظوری بھی دیدی ۔