لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایل ڈی اے کاجوہر ٹاؤن، خیابان جناح اور پائن ایونیو میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ،6 تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے جوہر ٹاؤن، خیابان جناح اور پائن ایونیو پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے چھ تعمیرات مسمار کر دیں۔پلاٹ نمبر 401 بلاک ایف جوہر ٹاؤن خیابان فردوس پر غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر 471 بلاک جی تھری جوہر ٹاؤن پر غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر 446 بلاک جی تھری جوہر ٹاؤن پر واقع عمارت سر بمہر کر دی گئی۔پلاٹ نمبر 445 اور 446 جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار کر دیں۔خیابان جناح پر غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر 23پر قائم غیر قانونی ورکشاپ مسمار کر دی۔پائن ایونیو پر سروس سٹیشن کیلئے لگایا گئے غیر قانونی آہنی شیڈ مسمار کر دیا گیا۔