ریاض(نیٹ نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کورونا کے باعث ملک میں موجودتمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دیدیا۔٭ لندن(نیٹ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم اور کیٹ نے نیشنل ہیلتھ سروس کی 72ویں سالگرہ پر تقاریب میں شرکت کی اور تالیاں بجا کر طبی عملے کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں روزانہ 24کلومیٹر سائیکل چلا کر سکول جانیوالی لڑکی نے دسویں کے امتحان میں علاقے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔٭قاہرہ(آن لائن)معروف مصری اداکارہ راگا الغداوے کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،ان کی عمر 81برس تھی۔٭پیرس (این این آئی)شدید خسارے کے بعد پیرس کا مشہور لوور میوزیم آج سے دوبارہ کھول دیاجائیگا،تاہم اس کے چند حصے اب بھی بند رہیں گے ۔٭مانچسٹر(نیٹ نیوز) برطانیہ میں ٹانگوں سے محروم بدنصیب قیدی ٹیموتھی سلیٹر جیل رہائی سے دو ہفتے قبل چل بسا، اسے 12روز تک ۔سپتال میں ہتھکڑی لگا کر رکھا گیا تھا۔٭نئی دہلی(اے ایف پی )بھارت کے حوالے سے ایف اے او تنظیم نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حوالے سے 4ہفتے اہم ہیں ہالی الرٹ رہنا ہوگا۔٭ بیجنگ(اے ایف پی )چین کے اندرونی منگولیا شہر میں بوبونک طاعون کے مشتبہ کیس کے بعد انتباہ جاری کر دیا گیا ہے کہ جانوروں کا گوشت کھانے سے پرہیزکیا جائے ۔٭انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان کے حکم پر سابق وزیراعظم دائود اوگلو کی استنبول میں قائم شہر یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ۔٭ پیرس(این این آئی ) یونیسکو میں سعودی مندوب شہزادی ہیفا کا کہنا ہے کہ کوروناسے نکلنے کیلئے سائنس پل کا درجہ رکھتی ہے۔٭ بغداد(این این آئی ) عراق میں امریکی سفارتخانے پر پھر میزائل حملہ کیا گیا جو ناکام بنا دیا گیا۔٭ واشنگٹن ( آن لائن) فیس بک لاگ ان کی تفصیلات چرانے والی25 ایپس پر پابندی عائدکردی گئی۔٭ادیس ابابا(این این آئی )ایتھوپیا میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 166ہوگئی۔٭قاہرہ (این این آئی ) مصر میں سینٹ انتخابات 11 اور 12 اگست کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔٭روم(نیٹ نیوز) اٹلی نے بحری جہازپر پھنسے 180مسافروں کی خودکشی کی کوشش پر انہیں پناہ دے دی۔٭ ولنگٹن(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ سے راکٹ لانچ کرنیوالی امریکی کمپنی راکٹ لیب کا تازہ مشن ناکام ہوگیا۔٭نئی دہلی (این این آئی ) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کیلئے تیارجیومیٹ سے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی۔٭ریاض( آن لائن) سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس میں طبی معائنے کے بغیر آن لائن توسیع بھی کروائی جا سکتی ہے ۔