لندن(اے ایف پی) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے ۔٭ منیلا (نیٹ نیوز ) کاموری نامی سمندری طوفان کے سبب فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے ۔ ٭تل ابیب ( نیٹ نیوز ) اسرائیل نے حال ہی میں فوت ہو نیوالے مصری گلوکار شعبان عبدالرحیم کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا جس کے بعد ہر جانب سے مصری حلقوں کی تنقید شروع ہو گئی۔ ٭مکہ مکرمہ ( نیٹ نیوز ) مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق "مطاف اور تیسری سعودی توسیع" کے منصوبوں کا 80 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز ) ماحولیاتی تبدیلی پر کام کر نیوالے تھنک ٹینک ’جرمن واچ‘ کی رپو رٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں سے جن ممالک کو سب سے زیادہ خطرات در پیش ہیں اس میں عالمی سطح پر بھارت اب پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ ٭نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ساحلی حکام نے بحیرہ عرب میں پھنسے 264ماہی گیروں کو بچا لیا۔٭ مکہ مکرمہ (صباح نیوز) مکہ میونسپلٹی نے 60 ٹن سے زیادہ ناقابل استعمال غذائی اشیا تلف کردیں۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی الیکشن کمیشن نے حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد تین ہفتوں کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔٭نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس اور ٹرک کے ٹکراؤ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے ۔بیجنگ(صباح نیوز) چین میں ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے 4 افراد لاپتہ ہو گئے ۔