٭واشنگٹن(اے ایف پی) ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنا پہلا ٹویٹ آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دیا، اس پانچ لفظی ٹویٹ کی قیمت 25لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی سینٹ نے بھی جوبائیڈن انتظامیہ کا19کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکج منظور کر لیا۔٭پیرس(اے ایف پی) برطانیہ میں سابق فرانسیسی سفیر سیلی وی برمن نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد جھوٹ بولنے والے وزیراعظم کی قیادت میں برطانیہ اپنا اثرورسوخ کھو دیگا۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز)مائیکرو سافٹ کے اس الزام پرکہ چین نے کمپنی کے ایکسچینج ای میل سافٹ ویئر کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے پر امریکی حکام نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔