کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای100انڈیکس231.06پوائنٹس اضافے سے 45174.67پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔ اس دوران 64.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت54ارب33کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی۔ کے ایس ای30انڈیکس 86.89پوائنٹس اضافے سے 18469.87 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 216.19پوائنٹس اضافے سے 30475.48پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے ۔گزشتہ روزانٹر بینک میں50پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 153سے گھٹ کر152.50اور قیمت فروخت153.10سے گھٹ کر152.60روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی50پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید153.20سے گھٹ کر152.70 اور قیمت فروخت153.50سے گھٹ کر153روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط فی تولہ سونا300روپے اضافے سے 1لاکھ4ہزار 400روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت257روپے اضافے سے 89ہزار506 روپے ہوگئی۔