مکرمی !آج کل ایک ٹک ٹاک لڑکی فضہ حسین عرف حریم شاہ کے تواتر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔اس کے معاشقے کی زد میں مقتدرشخصیات اور اشرافیہ، ہیں۔موصوفہ کی دفتر خارجہ کی اہم اور حساس عمارت سے وائرل ویڈیو نے ذی شعور طبقہ پر بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ ے ہیں۔حکمران قوم کے رہنما اور رول ماڈل ہوتے ہیں قو م میں ان کی نفسانی پرستی کے قصیدوں سے یہ عوام کی نظروں میں گر جاتے ہیں۔۔حکومت نسل نو کو اور اسلامی اقدار کو بچانے کے لئے انٹرنیٹ پر غیراخلاقی ویڈیوز کی فوری بندش کے اقدامات کرے اوروالدین بچوں کے ہاتھوں موبائل و نیٹ کے استعمال کی کڑی نگرانی کریں۔ وگرنہ حریم شاہ کے والد کی طرح سرِ عام پچھتاوے، اور آنسو بہانے کے واقعات دہرائے جاتے رہیں گے۔ (امتیاز یٰسین فتح پور)