مکرمی !غریب کسان کی جب کوئی فصل تیار ہو جاتی ہے تو وہ اس کو بیچ کر پیسے جمع کرتا ہے بعض اوقات تو انہیں اپنی قیمتی اشیاء بھی فروخت کر نے پڑ جاتی ہے کیونکہ نئی فصل کے لئے کھاد ، زرعی ادویات ، ڈیزل ، زرعی آلات کے ساتھ ساتھ بجلی کی ناقابل برداشت بڑھتی ہوئی قیمتوںکا سامنا کر نا پڑتا ہے جس کیلئے کثیر رقم خرچ کر دیتا ہے اگر فصل اچھی نہ ہو یا پھر مناسب دام میں فروخت نہ ہو تو انہیں لاکھوں کا نقصان ہو جا تا ہے اس طرح اس بار سیڈ مافیا نے کسانوں کو موسمی مکئی کا جعلی اور ناقص بیج فراہم کیا تھا۔ جس سے 80فیصد کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ خستہ حال کسان سیڈ مافیا سے لٹ گئے ہیں۔ ساہیوال میں سیڈ مافیا غریب کسانوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور انتظامیہ خاماش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔(ملک شفقت علی)