اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کا افتتاح کر کے خوش ہوں، یہ پروگرام احساس پروگرام کا حصہ ہے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا احساس پروگرام کا مقصد لاکھوں غریبوں کواپنے پیروں پر کھڑا کرناہے ۔احساس پروگرام کے تحت اس سال کئی اقدامات کریں گے ۔ محروم طبقے کو وسائل، مخصوص فنڈز اور تربیت فراہمی کے ذریعے غربت سے نکالا جائے گا۔قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں پاکستان کی صورتحال پر معروف روسی مصنفہ این رینڈ کی تحریر کاحوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا این رینڈ نے 60سال قبل جو لکھا وہ آج بھی حسب حال ہے ۔جب کوئی شے بنانے کیلئے ان لوگوں سے اجازت لینی پڑے جوخودکچھ نہ بناتے ہوں، جب پیسہ ان کے پاس ہوجوبہتری کے بجائے مفادکیلئے کام کرتے ہوں،جب قانون بھی ان کوتحفظ دیتاہو، جب بدعنوانی کوایوارڈاوردیانتداری ذات کی قربانی ہو توایسے ہی وقت میں تحریک انصاف کوحکومت کی باگ ڈورسنبھالناپڑی ہے ۔