کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالر کی نمایاں کمی آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ750روپے سستا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت750روپے کی کمی سے 84500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت643روپے کی کمی سے 72445روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 20 روپے کی کمی سے 980روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 840روپے ہوگئی۔