لاہور(شوبز ڈیسک)ماڈل علینہ چودھری کی شوبز مصروفیات میں اضافہ،ڈراموں کی بھی آفرزآنے لگیں،علینہ چودھری اب تک کئی شوٹس میں مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ میراشوق ہے اوراپنے شوق کو پروان چڑھانے کیلئے بھرپورمحنت کررہی ہوں،پاکستان میں بھی اب ماڈلنگ کاشعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے اورنئے ٹیلنٹ کیلئے بھرپورمواقع بن رہے ہیں،میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ہی ترجیح دی اورآئندہ بھی اپنے معیارپرسمجھوتہ نہیں کرونگی،مجھے مختلف پروڈیوسرزکی طرف سے ڈراموں کی بھی آفرزمل رہی ہیں جن کے سکرپٹ دیکھ کر ہی کام کا فیصلہ کرونگی،معیاری کام کے ذریعے اپنی منفردپہچان بنانا چاہتی ہوں۔خودپرکسی بھی قسم کی منفردچھاپ نہیں لگوانا چاہتی۔