لا ہو ر (نمائندہ خصوصی سے ،کر ائم ر پو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن شاکر حسین داور کو ڈی پی او جہلم،ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار شعیب انور کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہورمحمد انور کھیتران کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ شاہد نواز کو ایس ڈی پی اووزیر آباد گوجرانوالہ،ایس ڈی پی اووزیر آباد گوجرانوالہ اے ایس پی اکرام اﷲ کو ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ،ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول لودھراں اعجاز حسین کو ایس ڈی پی او صدر خانیوال،ایس ڈی پی او صدر خانیوال نعیم عباس کو ایس ڈی پی او میلسی وہاڑی،ایس ڈی پی او میلسی وہاڑی محمد سعید انور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول کی سپرد،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز راولپنڈی سید اظہر حسن شاہ کو ایس ڈی پی او صدر چکوال،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اوکاڑہ خالد محمود کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز منڈی بہاؤالدین کی خالی آسامی پراور ایس ڈی پی او صدر چکوال امجد شہزاد کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دریں اثناحکومت پنجاب نے اظہر علی خان ران ، سینئر چیف (ای سی اے ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا ۔ حکومت پنجاب نے (آفیشیٹنگ بنیادوں پر) گریڈ18میں کام کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس تسنیم علی کو ریورٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر گریڈ17 کا آفیسر بنا دیا۔ تسنیم علی کو افسر بکار خاص بناتے ہوئے ایڈمن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔