اجزاء:

سادہ بسکٹ (پسے ہوئے) ڈیڑھ پیالی براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ

مکھن (پگھلا ہوا)  ایک تہائی کپ کریم پنیر آٹھ اونس

دانے دار چینی ایک چوتھائی کپ کریم  آٹھ اون

جلیٹن ایک کھانے کا چمچ دودھ تین کھانے کے چمچ    بلوبیری شربت   آٹھ اونس

ترکیب:بیس بنانے کے لئے چینی اور بسکٹ کو پیسیں. اب اس میں مکھن ڈلیں۔ٹن میں مکھن لگا کر پیپر لگایئں اور تیار بسکٹ کو اچھی ترہان پورے ٹن میں پھیلا کر فرج میں رکھ دیں۔جلیٹن کو پاںچ منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں پھر گرم کریں یہاں تک کے جلیٹن گھل جائیے۔کریم پنیر کو بیٹ کریں اور آہستہ آہستہ جلیٹن ڈالتے جائیں۔ اب اس میں وہپ کریم لپیٹیں اور بیٹر کو بسکٹ کے ٹن میں ڈالیں۔ بیٹر کو اچھی طرح پورے بسکٹ بیس میں پھیلادیں۔ خیال رہے کہ بلبلے نہ بنیں۔ اب بلو بیری شربت ڈالیں اور رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔بعد میں کریم سے سجا کر پیش کریں۔

ٹپ: بسکٹ بیس اچھی بنانے کے لئے پگھلا مکھن اچھی طرح ملائیں۔اگر کیک کو ٹن سے نکالنا مشکل ہورہا ہو تو تھوڑی دیر کے لئے کمرے کی حرارت میں چھوڑدیں۔اگر تب بھی نہ نکلے تو گرم کپڑا ٹن کے کونوں پر ملیں۔خیال رہے کہ بلو بیری شربت گاڑھا ہو ورنہ وہ کیک کے اندر گر جائے گا۔