اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نے پنجاب کے علاقہ بلوکی کی ویڈیوٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ارب درخت اگانے کی مہم’’ 10 بلین ٹری سونامی ‘‘کے تحت پنجاب میں مافیا سے چھڑائی گئی زمین پر شجرکاری کے ایک برس بعدبڑی تبدیلی نمایاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول شناس ہونے کے ناطے میرے لئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ورثے میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے ۔