راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی) سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ اسلام آباد پہنچنے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے آنیوالی سری لنکن ٹیم پرواز ای کے 612 پر دبئی سے اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ پی سی بی آفیشل کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے ۔ سری لنکن ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاؤنٹر قائم کیا گیا اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ آمد کے لیے گاڑیوں کو ایپرن تک رسائی دی گئی سری لنکن ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ۔سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے ۔ پریکٹس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی پاک سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل شروع ہوگا ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی کے تمام انتظامات پاک فوج کے سپردہیںراولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ 15 دسمبر تک رہے گا۔