ملتان ( خبرنگار،سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 218 میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیاجارہاہے ،ہماری انتخابی ریلی کو روکا گیا، کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کی جارہی ہیں،فنڈز کالالچ دیا جارہا ہے مگر شکست پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین ماہ میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر10 ماہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، عمران خان جب کنٹینر پر تھے تو بجلی کے بلوں کو آگ لگاتے تھے آج عوام مہنگائی کے آگ میں لپٹ چکے ہیں۔ اگر پیٹرولیم مصنوعات میں اصافہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی اسے مسترد کرے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے ضمانت کو پلی بارگیننگ کہنا توہین عدالت ہے ۔اس موقع پر سید ابوالحسن گیلانی بھی انکے ہمراہ تھے ، دریں اثناء یوسف رضا گیلانی نے یونین کونسل بنگل والہ میں اجتماع سے خطاب کیا۔