نیویارک( ویب ڈیسک) ممالک کے بیچ جھگڑوں میں ہر طرح کے ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم بارودی سرنگ ایک ایسا متنازعہ ہتھیار ہے جو جنگ کے بعد معاملات حل ہونے کے باوجود بھی فعال رہتے ہیں۔جنگ کے بعد بھی بارودی سرنگیں بچوں، بڑوں اور گاڑیوں کی بربادی کا باعث بنتی رہتی ہیں۔بہت سے ممالک میں کئی دہائیوں پہلے بچھائی گئی بارودی سرنگیں آج بھی فعال ہیں اور شہریوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ہم آپ کو ایسے دس سرفہرست ممالک کے بارے میں بتا رہے ہیں، جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں موجود ہیں۔ مصر میں 23 ملین، ایران میں 16 ، افغانستان میں 10 ملین ، انگولا میں 10 ملین، چین اور عراق میں بھی 10،10 ملین ، کمبوڈیا میں 7 ملین، بوسنیا ہر زگووینا میں 6 ملین ، کویت میں 5 ملین جبکہ ویتنام میں ملین بارودی سرنگیں ہیں۔