لاہور(جنرل رپورٹر)چیف ڈرگزکنٹرولر آفس پنجاب نے بوگس کیٹیگری پر بنوائے گئے 10 میڈیکل سٹورز / فارمیسیز کے ڈرگ سیل لائسنسزمنسوخ کر دیئے اورملوث اشخاص پر ایف آئی آردرج کرانے کی ہدایات متعلقہ سیکریٹری ڈسٹر کٹ کوالٹی بورڈ کو جاری کر دیں۔ان کیٹیگیریز میں سے 9 ڈگریاں کے پی کے فارمیسی کونسل اور1ڈگری پنجاب میڈیکل فکلیٹی کی طرف سے بوگس ڈکلیئرڈ کی گئیں۔بوگس ڈگری رکھنے والے ان افراد کے نام عبدالرحمان ، افتخار شامین ، محمد عدیل ، محمد رفیق ، نوید معراج ، محمد طیب ، طاہر حسین ، سلطان بابر ، عابد حسین اور عبدالغفار زاہد شامل ہیں۔تنسیخ شدہ لائسنسز لاہور، فیصل آباد،جھنگ، راولپنڈی، راجن پوراوربہاولپورکے اضلاع کے ہیں۔اس موقع پرچیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب محمد منور حیات کا کہنا تھا کہ تمام ڈرگ سیل لائسنسز بائیو میٹرک طریقے سے چیک اور جاری کیے جارہے ہیں اگر کہیں جعلی یا بوگس کیٹیگری نکل آئے تو لائسنس کو فوراََ منسوخ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔