واشنگٹن( ویب ڈیسک) عمر رسیدہ برطانوی خاتون نے زندگی کی 100 بہاریں دیکھنے کے باوجود گزشتہ روز حیرت انگیز طور پر اپنی 25 ویں سالگرہ منائی۔ انگلینڈ کی کاؤنٹی ہیمشائیر سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون ڈورس کلیئف کے مطابق میں نے زندگی بھر مشہور ہونے انتظار کیا اور آج وہ لمحہ آگیا جب میں مشہور ہورہی ہوں۔کلیئف کئی کئی سال اپنا جنم دن اصل تاریخ پر منانے کا انتظار کرتی ہیں اور یہ ان کی زندگی کا 25 واں موقع ہے ۔ مذکورہ خاتون کے والدین جوانی میں ہی انتقال کرگئے تھے اور 1979 میں شوہر کی بھی موت واقع ہوگئی تھی جس بعد پچھلے 40 برس سے اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ رہ رہی ہیں۔کلیئف نے اپنی لمبی عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں اچھے کھانے کھاتی ہوں اور پیدل زیادہ چلتی ہوں، اسی لیے میں ہمیشہ فٹ رہی ہوں۔سو سالہ خاتون ڈورس کلیئف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار دعوت کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں اولڈ ایج ہوم کے رہائشی،، دوست اور مقامی معززین شریک ہوئے ۔