سائو پائولو(سپورٹس ڈیسک)برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار نے گزشتہ روز اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے میچز کی سنچری مکمل کرلی۔نیمار برازیل کی جانب سے 100 میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ۔ سنگا پور میں برازیلین ٹیم کا مقابلہ افریقی ٹیم سینگال سے ایک دوستانہ میچ میں ہوا جو 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔اس میچ میں نیمار کوئی گول سکور کرنے میں تو ناکام رہے تاہم 100ویں مرتبہ برازیل کی نمائندگی کرنے پر انہیں نیا اعزاز حاصل ہوگیا۔