ایمسٹرڈیم (اسپورٹس ڈیسک) ایتھوپیا کی لیٹے سنبیٹ گیڈی نے دو ہی دن بعد خواتین کی 10000 میٹر کا عالمی ریکارڈ پانچ سیکنڈ کے فرق زیادہ توڑ دیا۔ ہالینڈ کے شہر ہینجیلو میں منعقدہ ٹرائلز میں گیڈی نے 29 منٹ 1.03 سیکنڈ کے وقت سے فاصلہ طے کیا۔ گیڈی نے خواتین کی 5 ہزار میٹر کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ، 1986 اور 1993 کے دوران انگلریڈ کرسٹیانسین یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون اتھلیٹ تھیں۔