اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاقی حکومت نے چھوٹے کاروباری طبقہ کی مشکلات کے خاتمہ اور کاروباری آسانیوں کیلئے 102 چھوٹے کاروباروں کیلئے لائسنسز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ان میں 77 پرانے اور25 نئے کاروباروں کو استثنیٰ دیا گیا ہے ۔روزنامہ 92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق جن کاروباروں کولائسنس سے استثنیٰ دیا گیا ، ان میں قلفی بنانا،ڈرائی فروٹس،کلچہ فروش، کھل بنولہ،کولہو،چاول چھڑنے والے پلانٹس،چاول پالش فیکٹری،تمباکو ، پان فروشی، اینٹوں و ٹائلوں کاآٹومیٹک پلانٹ،شیشے کی کٹائی وپالش اور فروخت ،ماربل وٹائل کٹنگ و دیگر سامان کلنگ (چھوٹی فیکٹری)،سینٹری سامان کی فروخت،ماربل چپس بورڈر،معدنی پتھر،چونا کی پسائی،گریڈنگ و فروخت (چھوٹی فیکٹری)،ڈھلائی بھٹی (500 کلو روزانہ کی استعدادسے کم)،فرنیچر سٹیل ت،سٹیل اور المونیم کے دروازے ، کھڑکیاں ،گرل ،الماریاں،جھولے ،خراد ورکس، مٹی کے برتن و دیگر اشیا کی بھٹی،شیشہ کی ہر قسم کی ڈیزائننگ،سیمنٹ کے پول اور مصنوعات کاپلانٹ،لوہاپائپ ملز،لوہا پول چھوٹی فیکٹری،ایلمونیم بنانے کی چھوٹی فیکٹری،دستی چادر اور جالی بنانا،انجینئرنگ ورکس کی چھوٹی فیکٹری،ٹین ڈبہ ،یو پی ایس بکس تیار کرنے کاکارخانہ،ٹرنک صندوق بنانے والی چھوٹی فیکٹری وفروخت،جستی چادر کے ائیر کولر،بس ،ٹرک مزدا وغیرہ کی باڈی تیار کرنا،سلائی کڑھائی کی مشین بنانا،فریج وفریزر،اے سی، بجلی کے ٹرانسفارمر تیار کرنے والی چھوٹی فیکٹری،کاغذ گتہ کی مصنوعات،سٹیشنری وسٹیشنری کی مصنوعات کی چھوٹی فیکٹری وفروخت،پلاسٹک کرشنگ، دانہ بناناو فروخت کرنا،پلاسٹک کی ٹینکی بنانا،فوم بنانے کی چھوٹی فیکٹری،فوم کی فروخت،موم بتی بنانا اور فروخت کرنا،کاٹن سپنگ فیکٹری ،سوت اور سوت کی مصنوعات،چھوٹی پاور لوم،گارمنٹس سٹیچنگ،کلاتھ شاپ ہر قسم فینسی لہنگا،ریڈیمیڈ گارمنٹس برانڈڈ اور لوکل،دھاگہ کی رنگائی ،اونی دھاگہ، نلکی، بٹن،لیس بکرم بنانا اور فروخت،کٹائی ،پیکو ،اوور لاک کاج ،ایمبرائیڈری فیکٹری، گھریلو سطح پرجوتاسازی،فلیکس بنانا،پیکنگ فیکٹری،کباڑ خانہ،کچی کھالوں کا کام،ٹال ،کوئلہ،برتن سٹیل و پلاسٹک،آپٹیکل فروشی،ہول سیل ڈیلر ڈسٹری بیوٹر،نئے یا پرانے ٹائر ،ٹائر پنکچر شاپ،آئل کلاتھ،ربڑ شیٹ کی فروخت،کریانہ سٹور،جنرل سٹور،فریج اے سی ٹی وی مرمت،ٹمبر مرچنٹ،لکڑی کی گولہ پٹی ،بانس،کارآمد لکڑی کی فروخت،فوٹو کاپی کرنا،فوٹو کاپی مشین فروخت کرنا،سلائی کڑھائی کی مشین فروخت کرنا،ٹیلرنگ شاپ،لکڑی فرنیچر شو روم ، ،سیمنٹ ،سریا ،گارڈر ،ٹی آئرن،سٹیل و المونیم کے دروازے ، کھڑکیاں ،گرل ،الماریوں،جھولوں کی فروخت شامل ہیں۔