لاہور(جنرل رپورٹر)ملک کے 10بڑے شہروں میں ایک بار پھر سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ۔ ان 10 شہروں کے 19 مقامات سے پولیو وائرس پکڑا گیا ۔قومی ادارہ برائے صحت ان ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی۔ماحولیاتی نمونے 11 سے 21 اکتوبر کے درمیان کیے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق لاہور، روالپنڈی, پشاور کوئٹہ، قلعہ عبداﷲ , ژوب , خضدار , نصیر آباد کراچی اور جیکب آباد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔لاہور کے علاقے گلشن راوی، آوٹ فال سٹیشن اور سٹیشن ایچ، جی، ایف کے سیوریج پانی میں وائرس موجود گی پائی گئی ۔راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو پھیلانے والا وائرس پکڑا گیا پشاور میں بھی ایک مقام سے پولیو وائرس کہ موجودگی پائی گئی ۔بلوچستا ں میں کوئٹہ اور قلعہ عبداﷲ سے دو دو مقامات پر پولیو تھا۔ژوب, خضدار اور نصیر آباد میں ایک ایک جگہ سے پولیو وائرس پکڑا گیا۔ کراچی کے علاقے گڈاپ سے دو, گلشن اقبال, اورنگی اور لانڈھی کے ایک ایک مقام پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی سندھ کے شہر جیکب آباد میں ایک مقام پر پولیو کا وائرس پایا گیا۔