گگومنڈی(نامہ نگار)پنجاب کی سڑکوں پر 11 مقامات پرٹول پلازے بناکرگاڑیوں سے ٹیکس وصولی شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع کی سڑکوں پر11مقامات پرٹول پلازے بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ان مقامات سے گزرنے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصول کرناشروع کردیا۔حویلی لکھاسے قصورجانے والی گاڑیاں اب تین مقامات،گوجرانوالہ سے سیالکوٹ جانے والے ایک مقام پر،اوکاڑہ سے قصوردیپالپورجانے والی گاڑیاں کھڈیاں خاص کے مقام پرراہداری ٹیکس اداکرکے گزریں گی۔ مریدکے سے نارووال جانے والی گاڑیوں،فیصل آباد جڑانوالاسے لاہور روڈاستعمال کرنے والوں سے بھی ٹیکس لیاجائے گا۔عارفوالاساہیوال کے درمیان اڈاکمیرکے نزدیک ٹیکس پوائنٹ بناکرٹیکس وصولی شروع ہے ، اس کے علاوہ پاکپتن ساہیوال کے درمیان، بوریوالاسے چیچہ وطنی،بہاولپورسے بہاولنگرکے درمیان جانے والی تمام پرائیویٹ گاڑیوں سے ٹیکس وصول کیاجانے لگا ۔نئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وصوبائی وزرا،فوج،پولیس،سرکاری گاڑیوں اور ایمبولینس سے ٹیکس نہیں لیاجائے گا۔