نیویارک(آن لائن)امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی آئل سٹاک میں اضافہ اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں ٹھہرائو ہے ۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 1 سینٹ کم ہوکر 65.43 ڈالر فی بیرل رہے ۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 16سینٹ کمی کے ساتھ 59.45 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔