اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 275 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.59 فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 173.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔فروری 2022 میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 44.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 1.257 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.182 ارب ڈالرتھا۔