نیویارک (شوبز ڈیسک)ہولی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے ۔لگ بھگ 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اوتار کے نام رہا تھا جو گزشتہ سال ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔جیمز کیمرون نے اس کے 5 سیکوئلز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا مگر 11 سال بعد بھی کسی ایک کو ریلیز نہیں کیا جاسکا۔تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران اوتار کے سیلوئلزز کے سیٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جن کی شوٹنگ نیوزی لینڈ میں جاری تھی۔اب جیمز کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ 11 سال بعد آخرکار اوتار 2 کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔