راجستھان( ویب ڈیسک) چورو ضلع کی تارا نگر تحصیل کے جھاڑسر گاؤں کی 41 سالہ گڈی نے محض بیٹے کی چاہت میں 12 بچوں کو جنم دیا۔ 20 نومبر کو گڈی کو چورو کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے اب بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ حالانکہ گڈی اپنی 11 بیٹیوں کے ساتھ خوش ہیں اور اب بیٹا پیدا ہونے کے بعد ان کی خوشی کے ٹھکانے نہیں ہیں۔ وہ کافی خوش ہیں۔ اس نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ بیٹا نہیں ہونے پر طعنے دیا کرتے تھے اور اس کا شوہر بھی خاندان بڑھانے کیلئے بیٹا چاہتا تھا۔ سب سے بڑی بیٹی 22 سال کی ہے ۔ گڈی کا شوہر کرشنا کمار گاؤں کے ہی بھٹے پر چائے کی دکان چلاتا ہے ۔ اس جوڑے کی بڑی بیٹی 22 سال کی ہے ۔ گڈی کی تین بیٹیوں کی شادی بھی ہوچکی ہے جن میں ایک کی شادی دھیرواس اور دو کی شادی ناپاسر میں ہوئی ہے ۔ گڈی کا نوزائیدہ بیٹا اپنی پیدائش کے ساتھ ہی ماما بھی بن گیا ہے کیونکہ اس کی بڑی بہن کو بھی بیٹی ہوچکی ہے ۔