فیصل آباد(سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کیٹل شواختتام پذیرہوگیا جس میں گائے ، بکری، بیل اور اونٹوں میں خوبصورتی اور زیادہ دودھ کے مقابلے ہوئے ۔کراس بریڈمیں احسن ہاشمی کی گائے نے 1194کلوگرام وزن کے ساتھ پہلی،ساہیوال نسل میں ہاشم علی کی گائے نے 1102کلوگرام کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بیلوں میں عبدالرحمن گل کے بیل نے 980کلوگرام کے ساتھ پہلاانعام حاصل کیا،بکروں میں احسن ہاشمی ہی کے بکرے نے 310کلوگرام وزن کے ساتھ دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا ۔زیادہ دودھ دینے میں الیاس گجر کی بکری نے 32لیٹر دودھ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اونٹوں کے وزن میں تمام پوزیشنیں چوہدری فرخ گوجرانوالہ کے اونٹ لے گئے ۔