لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث132 ملزمان گرفتار کر لیئے ۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث2گینگزگرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران12 ملزمان کے قبضہ سے 10پسٹلز،01رائفل اور گولیاں برآمدکی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کر کے 8کلو سے زائد چرس اور155لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈکیتی، چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاری وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اور لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر56 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔