اجز:    بیف یا مٹن کے پتلے پارچے (بیف میں انڈر کٹ کا گوشت لیں اور مٹن میں ران کا): آدھا کلو

مسٹرڈ پیسٹ (بازار میں اسی نام سے دستیاب ہوجائے گا): ایک تہائی چائے کا چمچ     ووسٹر شائر ساس (بازار میں اسی نام سے دستیاب ہوجائے گا): ایک بڑا چمچ پیاز: 2 سے 3 عدد درمیانی ٹماٹر: 2 عدد چیڈڈ چیز: ایک کپ یا 100 گرام   

میدہ: حسب ضرورت     تیل: نصف کپ یا حسب ضرورت   نمک: حسب ذائقہ  لہسن اور ادرک کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ         سفید یا کالی مرچ پسی ہوئی: ایک چائے کا چمچ

ترکیب:گوشت کے پارچے پتلے اور اس سائز کے بنوالیں کہ آپ ان میں سبزی اور چیز رکھ کر انہیں رول کر سکیں۔ انہیں گوشت کو پتلا کرنے والے ہیمر سے ہلکا ہلکا کوٹ لیں تاکہ گلنے میں آسانی ہو۔ایک پیالے میں نمک، کالی یا سفید مرچ، لہسن، ادرک پیسٹ اور ووسٹر شائر ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اگر ساس نہ مل سکے تو اس کی جگہ ایک لیموں کا رس اور کچا پپیتا یا گوشت گلانے کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ شامل کرلیں۔اب اس مصالحہ میں پارچے ڈال کر رات بھر یا 6 سے 7 گھنٹے فریج میں رکھ دیں۔پیاز اور ٹماٹر باریک کاٹ لیں۔ اس میں باریک گاجر، ابلے مٹر، ابلے باریک آلو یا مشروم، شملہ مرچ بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔ایک پین میں ایک چمچہ تیل ڈالیں اور اپنی پسند کی سبزیاں ڈال کر تیز آنچ پر 3 سے 4 منٹ تل کر نکال کر رکھ دیں۔ہلکا سا نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔چیڈڈچیز کی لمبی لمبی پتلی اسٹک کاٹ کر رکھ لیںاب صاف سطح پہ ایک میری نیٹ کیا ہوا پارچہ رکھ لیں۔اس پر ایک چمچ تلی ہوئی سبزیاں رکھیں، پھر ایک چیز اسٹک رکھیں اور پارچے کو ٹائٹ رول کریں، آخر میں ایک ٹوتھ پک لگا دیں۔اسی طرح تمام رول بنالیں۔اب ان رولز کو فریج میں آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔انہیں دو طرح بنایا جاسکتا ہے۔ ایک نارمل گرل پین میں 2 چمچے تیل ڈالیں، ایک ٹرے میں میدہ پھیلا کر ان رولز کو اس میں رول کر لیں لیکن خیال رہے کہ بہت زیادہ میدہ مت لگائیں۔اب انہیں گرل پین پہ رکھ دیں اور ہلکی آنچ پہ سنہری فرائی ہونے تک پکائیں تاکہ یہ گل جائیں۔باقی بچی ہوئی سبزیاں اطراف میں یا الگ سے ڈال کر گرم گرم سادہ چاول اور چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔