ماریہ 96 کلوگرام ہیں۔ دو بچے ہیں، آپریشن سے۔ عمر 29 سال ہے۔ بچوں کی وجہ سے واک اور ورزش ممکن نہیں ہے۔ قد پانچ فٹ ہے تو وزن بے حد زیادہ ہے۔ کھانے میں تین وقت کا کھانا کھاتی ہیں۔ بے حد سستی اور چڑچڑے پن کی شکایت ہے۔

جواب:۔ ماریہ آپ صبح اُٹھتے ہی لازمی باڈی streching کی ورزش بستر پر کر لیا کریں۔ آہستہ آہستہ آپکے جسم میں لچک اور ورز ش کے لئے اسٹمنا پیدا ہو جائے گا۔ 

8am: ناشتہ: دو کھجور + آدھا کپ دُودھ + آدھا کپ پانی ملا کر جو کا دلیہ 4 سپون پکالیں + شہد چھوٹی چائے کی سپون لے سکتے ہیں + چائے بنا شکر

11am: لیمن گراس قہوہ

12pm: گھیا یا بینگن کا رائتہ+ ایک چھوٹی روٹی+ لیمن گراس قہوہ

2pm: سیب یا آرڑو + پودینہ + تھوڑا سا ادرک بلیڈ کر لیں، ایک گلاس پانی کے ساتھ۔ یہ smothie لیں۔ ایک آدھ سپون Basil seeds (السی کے بیج )لے لیں۔

4pm: تین بادام+ ایک اخروٹ+ چائے بنا شکر

6pm: دو شامی کباب+ ٹماٹر کھیرے، پودینہ، بند گوبھی سلاد+ ایک براؤن سلائس

7pm: گرین ٹی

9pm: ایک سیب+ اسپغول چھلکے کی بھوسی (صرف اکیس دِن، پریڈز میں ہر گز استعمال نہ کریں) + ایک گلاس اِسکم (بالائی اترا ہوا )ملک لیں۔

پانی کا بے حد استعمال کریں۔ خوش رہیں۔ کو شش کریں نماز کھڑے ہوکر پڑھیں۔صبح شام بیس منٹ واک لازمی کریں۔یاد رکھیں ۔جادو سے فوراََ فرق نہیں پڑتا بلکہ آہستہ آہستہ پڑتا ہے۔لیکن اس فرق کو رکنے نہیں دینا یہی آپ کی کامیابی ہو گی۔اجازت چاہوں گی دعائوں میں یاد رکھئے گا۔