اجز: چاول ایک کلو گوشت ایک کلو 

پیاز آدھا کلو املی ایک چھٹانک

گھی آدھی پیالیادرک ایک چائے کا چمچ

لہسن ایک چائے کا چمچ ہلدی ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

گھی اچھی طرح سے گرم کر لیں۔پیاز باریک کاٹ کر گھی میں ہلکے بادامی رنگ میں تل لیں۔اب پسا ہو اادر ک ،لہسن ،ہلدی،نمک شامل کر کے پانچ منٹ بھوننے کے بعد اس میں گوشت بھگو دیں۔

گوشت کو دس منٹ تک بھوننے کے بعد دو پیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کیلئے چھوڑ دیں،گوشت گل جائے تو اس میں املی کا پانی ڈال دیں اور مزید دس منٹ تک پکنے دیں۔جب پانی گاڑھا ہو جائے تو اسے دھیمی آنچ پر دم کے لئے رکھ دیں اور چاول کو الگ ایک کنی ابال لیں۔ایک دیگچی میں چاول اور گوشت کی تہہ جما لیں اوردم پر رکھ دیں۔لذیذ کھٹا پلائو تیار ہے۔